ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تبریز انصاری کو انصاف دلانے کیلئے راجستھان اورمدھیہ پردیش میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

تبریز انصاری کو انصاف دلانے کیلئے راجستھان اورمدھیہ پردیش میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Wed, 03 Jul 2019 23:24:13    S.O. News Service

نئی دہلی،3 /جولائی (ایس او نیوز/ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی جانب سے راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات، بنگلور سمیت ملک کے مختلف صوبوں میں تبریز انصاری کو انصاف اور قصور واروں کو سخت سے سخت دینے کے مطالبے کو لیکر احتجاجی ریالی ومظاہرے کئے گئے۔راجستھان کے کوٹہ ضلع میں ایس ڈی پی آئی کارکنان نے ریالی کی شکل میں ضلعی کلکٹر آفس پہنچ کراحتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر ہند کے نام میمورینڈم پیش کیا۔ ریالی میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف تنظیموں کے لیڈران اور کارکنان شریک رہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد رضوان خان، ریاستی جنرل سکریٹری اشفاق حسین،ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن ظفر چشتی، کوٹہ ضلعی کے سابق پارٹی صدر نوید اختر، کوٹہ آٹویونین صدر انیس نے احتجاجی مظاہرے میں خطاب کیا۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں کلکٹر آفس اور بھوپال چار بتی چوراہے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریاستی صدر عرفان الحق انصاری کی قیادت میں ہوئے اس مظاہرے کے اختتام میں وزیر اعلی کے نام میمورینڈم دیا گیا۔اس احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی قومی خازن اڈوکیٹ ساجد صدیقی، عبدالرؤف، کفیل رضا، حافظ غلام رسول اور بادشاہ خان اور بڑی تعداد میں عوام اور کارکنان شریک رہے۔ 


Share: